چھوٹے قد لیکن عظیم شہرت ...

… چھوٹے قد لیکن عظیم شہرت

اسلام علیکم

زندگی کی کوئی کمی آپ کی صلاحیت سے زیادہ نہیں ہے … آپ کو بس اس کو شکست دینا ہوگی … انڈسٹری میں ایسی کامیاب اداکارائیں ہیں جو چھوٹے قد کو شکست دینے کے لئے حیرت انگیز کام کرتی ہیں اور کسی موقع پر چھوٹا قد انکے لئیے  راہ دیوار نہیں …..

اقرا عزیز

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی یہ چھوٹی سی عمر کی اداکارہ اقرا عزیز کا قد صرف 4 فٹ اور 9 انچ ہے ۔۔۔لیکن ان کی اداکاری  کی مہارت اس کمی پر دہ ڈال دیتی ہے ۔ چھوٹے قد کی وجہ سے انکے ساتھی اداکاروں کو کافی مسلئہ در پیش آتا ہے۔لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اقرا عزیز کی جاندار اداکاری کے آگے یہ سب باتیں بالکل فضول ہیں۔

     ... چھوٹے قد لیکن عظیم شہرت

عائشہ عمر

اے آر وائے ڈیجٹل پر سب سے زیادہ کامیاب ہونے والا ڈرامہ بلبلے سے نام کمانے والی خوبصورت  یعنی عائشہ عمر کا قد صرف 5 فٹ اور 2 انچ ہے۔ حیران کن بات یہ  ہے کہ اس نازک تتلی جیسی لڑکی نے اپنا نام اپنی محنت اور سخت جدوجہد کی مدد سے آسمانوں پہ موجود ستاروں سے بھی اونچا کر لیا ہےاور اب اس چھوٹے قد کی لڑکی کو اس کے بڑے کاموں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔

     ... چھوٹے قد لیکن عظیم شہرت

سجل علی

آسمانوں کی بلندیوں کو چھونے والی اس کومل اور نازک سے اداکارہ  سجل علی کی گہری جھیل سے آنکھیں تو بڑی ضرور  ہیں لیکن انکا قد تھوڑا چھوٹا ہے۔وہ دیکھنے والوں کو اپنی کمال ایکٹنگ  کے آگئے اپنی چھوٹے قد کی کمی کو چھپا جاتی ہیں۔

     ... چھوٹے قد لیکن عظیم شہرت

علیزے شاہ

پاکستانی ڈرامہ چینل ہم ٹی وی پر چلنے والے ڈرامہ عہدِ وفا میں مرکزی کرکردار ادا کرنے والی اداکارہ علیزے شاہ کا قد صرف 5 فٹ اور 1 انچ ہے ۔ اسکی خوبصورتی اور کمال اداکاری کرنے کے سامنے یہ قد کسی کو بھی چھوٹا نہیں لگتا۔

     ... چھوٹے قد لیکن عظیم شہرت

پاکستان ٹائمز نیوز