عامر خان کی کامیابی کے دس اہم راز

عامر خان کی کامیابی کے دس اہم راز

عامر خان دنیا کے وہ واحد اداکار ہیں کہ اگر کوئی انسان ان سے کچھ سیکھنا چاہے تو اتنا کچھ سیکھ سکتا ہے کہ اس کی زندگی بدل سکتی ہے۔ عامر خان کی زندگی کے چند اہم رازجو آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں آپ جان کے حیران ہو گے۔


ٖمزید جاننے کے لئیے یہ وڈہو دیکھیں
https://www.youtube.com/watch?v=0k4TM0VNHzA

نمبر :10

عامر خان ہمیشہ دوسروں کا بھلا چاہتے ہیں ۔ عامر خان کی فلم چاہے 5000 کروڑ کا بزنس کرے ، چاہے 1000 کروڑ کا چاہے 500 کروڑ کاوہ کبھی بھی فلم کا 1 روپیہ بھی نہی لیتے۔ ہر اداکار فلم کے اڈوانس پیسے لیتا ہے مگر عامر خان پیسے نہی لیتا۔  مثال کے طور پر ایک فلم 100 کروڑ روپے میں بنی ہے اس کا مارکیٹ بجٹ 125 کروڑ ہےفلم ریلیز ہو گی پہلے 125 کروڑ کا بزنس کرے گی جو پروڈیوسر کے اس پر لگے ہیں وہ اس کو واپس ملے گے باقی اس پر جو پرافٹ ہو گا اس میں سے یہ اپنا 50 پرسنٹ یا 40 پرسنٹ لیتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر فلم فلاپ ہو جائے تو یہ 1 روپیہ بھی نہی لیں گے۔ فلم ہٹ ہو گی تو یہ لیں گے۔

نمبر :9

عامر خان کبھی بھی زندگی میں پچھتاتے نہی ہیں عامر خان کبھی ماضی میں نہی جیتے انھوں نے ایسی فلمیں چھوڑ دی ہیں جو بلاک باسٹر ہٹ ہویئں تھیں۔ جیسے شاہ رخ خان کی مشہور فلمیں جو پہلے عامر خان کو آفر ہوئی تھیں    ڈر، جوش، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، سلمان خان کی فلم ساجن ، ہم آپ کے ہے کون   اور انیل کپور کی مشہور فلم نائیک   عامر خان کو آفر ہوئی تھی۔  جب ان سے پوچھا گیا  کہ آپ فلمیں چھوڑ چکے ہیں ۔   لیکن یہ فلمیں کسی اور نے کی تو ہٹ ہو گئیں تو ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے میں یہ فلمیں کرتا تو فلاپ ہو جاتیں وہ ان ہیروز کے  لیے ہی بنی تھیں میں کرتا تو فلمیں ناکام بھی ہو سکتی تھیں۔

نمبر 8

بیوی کو عزت دیں وہ آپ کا مستقبل  بنا دے گی۔ عامر خان کی ایک طلاق ہو چکی ہے مگر وہ ہر جگہ ہر ایونٹ پر اپنی پہلی بیوی کو بھی بلاتے ہیں جیسے پاکستان کے وزیر اعظم طلاق کے باوجود اپنی پہلی بیوی سے اچھا رویہ رکھتے ہیں اسی طرح عامر خان بھی ہر ایونٹ پر اپنی پہلی بیوی اور دوسری بیوی کو ساتھ رکھتے ہیں۔  اور فلم کی کمائی میں اپنی پہلی بیوی کا بھی حصہ رکھتے ہیں ۔ عامر خان کے جتنے بھی آپ کو ہیر سٹائل نظر آتے ہیں یہ سب ہیر سٹائل ان کی دوسری بیوی کرن راؤ کرتی ہیں۔

عامر خان کی کامیابی کے دس اہم راز

نمبر :7

:  عامر خان دھوکہ فراڈ سے ہمیشہ دور بھاگتے ہیں ۔ یہ کبھی بھی کسی ایوارڈ شو میں نہی جاتے ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ ایوارڈ شو میں کیوں نہی جاتے تو ان کا کہنا تھا کہ ایوارڈ شو فکس ہوتے ہیں ۔   جہاں آپ کو چاپلوسی کرنی پڑتی ہے ایوارڈ لینے کے لیے۔ آپ وہاں جاتے ہیں پرفارم کرتے ہیں تب ایوارڈ ملتا ہے میں اس دھوکہ کو پسند نہی کرتا۔ میری عوام میرا ایوارڈ ہے۔    مجھے کسی ایوارڈ کی ضرورت نہی۔  

نمبر :6

کامیابی کبھی راتوں رات نہی ملتی عامر خان کہتے ہیں کہ جب مجھے  کوئی فلم آفر ہوتی ہے  تو میں اس کے سکرپٹ کو کم از کم 3 ماہ لگا کر پڑھتا ہوں اور پھر اس کے بعد میں اس سکرپٹ کو ایک سال تک ریسرچ کرتا ہوں جیسے 3 ایڈیٹ مجھے آفر ہوئی، جس میں 22 سال کا ایک لڑکا بننا تھا تو مجھے سکرپٹ پسند آیا  مگر میں نے اس پر 1 سال لگا کر سٹوڈنٹ کی زندگی کو دیکھا کالج گیا کلاسز لیں پھر جا کر مجھے پتہ چلا کہ اس کردار کو کیسے کرنا ہے۔   میں اس فلم سے پہلے   گجنی کر چکا تھا اور میری   باڈی بہت اچھی تھی مگر اس  مووی کے لیے مجھے اپنا سارا  وزن کم کرنا تھا۔  اور انتہائی سادہ طریقے سے اپنی باڈی بنانی تھی۔  میں نے اپنی  پرانی تصویر نکالی جب میں 22 سال کا تھا۔  اس کو سامنے رکھ کر میں نے اپنا وزن کم کیااور پھر جا کر کہیں 4 سال کی محنت کے بعد 3 ایڈیٹ جیسی فلم تیار ہوئی۔

نمبر :5

:   کام اچھا کرو پیسہ خود چل کر آئے گا۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ کام کرو جو دل کو لگے پیسہ خود چل کر آپ کے پاس آتا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ میں اکثر ایسی فلمیں کر دیتا ہوں جن کا مجھے پتہ ہوتا ہے کہ ان کی کمائی اتنی زیادہ نہی ہو گی۔ جیسے میری 1 فلم تھی تلاش میری پچھلی فلم اس سے پہلے 300 کروڑ کا بزنس کر چکی تھی تو پھر میں نے یہ فلم کی مجھے پتہ تھا کہ اس فلم کی کمائی 70 کروڑ سے زیادہ نہی ہو گی۔  لوگ کہتے رہے کہ فلم نہ کرو مگر جو چیز مجھے اچھی لگتی ہے وہ میں کرتا ہوں اس فلم میں ایک باپ اپنے بیٹے کو کھو کر  جو درد محسوس کرتا ہے  وہ محسوس کرنا چاہتا تھا۔  فلم نے 95 کروڑ منافہ کمایا  میں خوش ہوں کہ میں پیسے کے پیچھے نہی بھاگتا جو دل کو اچھا لگتا ہے وہی کرتا ہوں۔

نمبر :4

:  ماں باپ کی قدر کرو انھوں نے ہمیں چھوڑ کر ایک دن چلے جانا ہے۔  عامر خان کہتے ہیں کہ زندگی میں میرے پاس سب کچھ ہے بس ایک چیز کا ڈر ہے کہ میری ماں مجھے چھوڑ کر نہ چلی جائے۔   کہتے ہیں کہ میں بہت کمزور ہوں اس معاملے میں میں نے ایک دن اپنی ماں سے پوچھا کہ بتائیں آپ کے لیے کیا کروں تو انھوں نے کہا کہ عامر حج کرنا چاہتی ہوں کہتے ہیں کہ میں نے سب کچھ کینسل کیا اور خود اپنی ماں کو وھیل چئیر پر حج کروایا کسی ملازم کی مدد نہ لی۔  ہم اپنے ماں باپ کی قدر کریں اس سے پہلے کہ وہ ہمیں چھوڑ کر چلے جائیں۔

نمبر :3

:  ڈگری لینے سے کچھ نہی ہوتا قابل بنے  ۔ عامر خان نے 12 جماعتیں پڑھیں ہیں ان کا کہنا ہے کہ ڈگری لینے سے کچھ نہی ہوتا کسی ایک چیز میں مہارت حاصل کریں پھر دیکھیے گا کامیابی کیسے آپکے قدم چومتی ہے۔  میری 3 ایڈیٹ فلم بھی اسی بات پر مبنی ہے۔ 

عامر خان کی کامیابی کے دس اہم راز

نمبر :2

پانی کی قدر کریں ورنہ ہم مر جائیں گے۔ عامر خان نے زور دیا ہے کہ پانی کے لیے مستقبل میں جنگیں ہو سکتیں ہیں بحران شدید ہو رہا ہے اسی لیے ہم سب کو پانی کے لیے ایک ہونا پڑے گا ۔ پانی کے لیےجو ہو سکتا ہے وہ کریں  عامر خان کی یہ بات پاکستانیوں کے لیے بھی بہت اہم ہے۔  

نمبر :1

کبھی جھوٹ نہ بولیں چاہے آپ پر پہاڑ ہی کیوں نہ ٹوٹ  پڑے۔   عامر خانکا کہنا ہے کہ مجھ سے جھوٹ نہی بولا جاتا۔   ایک انٹرویو کرنے والا سنی لیون کو بے عزت کر رہا تھا کہ آپ نے ماضی میں جو فلمیں کی ہیں   ان کی وجہ سے عامر خان آپ کے ساتھ کام نہی کریں گے۔  وہ سن کر تکلیف ہوئی اگر میں چپ رہتا تو لوگ خوش ہوتے میں جھوٹ کا سہارا لیتا تو لوگ  خوش ہوتے اور کہتے کہ عامر خان واقع ایسے اداکار ہیں   جو گندی عورتوں کے ساتھ کام نہی کریں گے یہ سن کر سنی لیون کو بہت تکلیف ہوئی     ۔ انھو ں نے کہا کہ ٹھیک ہے اگر عامر خان کام نہی کرنا چاہتے تو ان کی مرضی ہے   یہ سن کر مجھے شدید تکلیف ہوئی۔   میں نے فوری طور پر ٹویٹر پر یہ پوسٹ کیا کہ مجھے جب بھی موقع ملا میں ان کے ساتھ کام کروں گا۔   کسی کو ایسے بے عزت کرنا مجھ سے برداشت نہی ہوتا۔  ہندوستان میرے خلاف ہو گیا لیکن میں نے سچ بولا۔   آپ چھوڑ دیں کسی کا کیا ماضی ہے مگر کسی کو ایسے بے عزت کرنا   اور میں جھوٹ بولوں جو  میرے دل میں ہو وہ نہ بیان کروں اس سے بڑا دھوکہ کوئی نہی ہو سکتا ۔

عامر خان کی کامیابی کے دس اہم راز

دوستو !  عامر خان ایسے ہی کامیاب نہی ہوئے ان کی زندگی ایسی چیزوں سے بھری پڑی ہے جس سے ہم لوگ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔  

پاکستان ٹائمز نیوز

ایسی مزید معلوماتئ ویڈیوز کے لئیے آپ ہمارے یوٹیوب چینل کو بھی سبسکرائب کر سکتے ہیں۔شکریہ