اسلام علیکم
خوبانی دیکھنے میں ایک چھوٹا سا پھل نظر آتا ہے لیکن لذت اور ذائقہ کے اعتبار سے اس کا کوئی ثانی نہیں ہے کچی خوبانی مزاج کے لحاظ سے سرد تر اور پکی ہوئی خوبانی کا مزاج گرم تر ہوتا ہے-
خوبانی دو رنگوں سفید اور زرد رنگ میں ہوتی ہے خوبانی کو خشک کر کے اس کا تیل بھی حاصل کیا جاتا ہے جسے سر کے امراض دور کرنے کے لیے استعمال میں لایا جاتا ہے- اگر اس کو خشک بھی کر لیا جائے تب بھی اس کے فوائد میں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے-
اس لیے خشک خوبانی آپ کبھی بھی کھا سکتے ہیں کیونکہ یہ سارا سال ہی دستیاب رہتی ہے اور فوائد بھی وہی رہتے ہیں-
اکسیر کا درجہ
خوبانی سے زیادہ خوبانی کھانا نقصان کا باعث بنتی ہے خوبانی کھانے کے بعد اس کا مغز بھی ضرور کھائیں کیونکہ اس کی گری اس کے نقصانات کو کم کرنے میں مددگار ہوتی ہے کچی خوبانی بھی نہ کھائیں اس سے اپھارہ ہو جاتا ہے-
کاشت
پاکستان میں بھی خوبانی کے درخت کاشت کیے جاتے ہیں خوبانی کا جام ،مربہ ،چٹنی اور اچار بھی سب بڑے شوق سے کھاتے ہیں- خوبانی کھانے والے افراد کو سرطان کا مرض نہیں ہوتا- گلگت اور اس سے ملحقہ علاقوں میں خوبانی کو خشک کر کے سارا سال کھایا جاتا ہے-
خشک خوبانی سارا سال مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہے خوبانی ذرا دیر سے ہضم ہوتی ہے خوبانی کھانے والوں کی قوت معدافعت بڑھ جاتی ہے- خوبانی میں وٹامن سی،فاسفورس،پروٹین،آئرن اور موجود ہوتا ہے خوبانی بواسیر اور آنتوں کے سدے بآسانی نکال دیتی ہے-
علاج
خوبانی کا پھل قبض کشا ہے خوبانی جسم کو طاقت دیتی ہے اور پیاس کی شدت کو کم کرتی ہے خوبانی سوزش معدہ میں کھانا مفید ہوتا ہے- خوبانی پیٹ کے کیڑوں کو ہلاک کرتی ہے خوبانی کو مغز سمیت کھانے سے قوت باہ میں اضافہ کا مؤجب بنتا ہے- خوبانی کھانے سے خون میں اضافہ ہوتا ہے اس سے صفراء کی شکایت دور ہوتی ہے
معدہ کا درد
for more info please visit on our you tube channel PTN.COM
خوبانی کھانے سے معدے کا بھاری پن،جلن اور گیس ختم ہو جاتی ہے اس کے لیے آپ صبح آٹھ خشک خوبانیاں نہار منہ کھا لیں اس کے بعد چاٹی کی لسی کا ایک گلاس پی لیں کم از کم دس دن تک ایسا کریں ۔اس کے علاوہ خوبانی گلے کی خراش ،نزلہ و زکام میں بھی آرام کا سبب بنتی ہے- اگر منہ میں آبلے بن جائیں تو بھی چند خوبانیاں کھالیں اس سے آرام ملے گا-
جوڑوں کا درد
اگر جوڑوں کا درد ہو تو خوبانی کے ساتھ ساتھ اس کے مغز کو بھی کھائیں اس سے ہر طرح کے چھوٹے بڑے دردوں سے نجات مل جائے گی اگر منہ سے بدبو آتی ہو نیند کی کمی ہو اور پیٹ بھرا بھرا محسوس ہو تو خوبانی کی گری کے ساتھ کالی مرچ اور زیرہ سیاہ کو پیس لیں اور صبح ناشتہ میں ایک چمچ اس کا سفوف لے لیا کریں-
تیل
خوبانی کے مغز کا تیل سر کے بالوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اس کے استعمال سے بال تندرست اور مضبوط رہتے ہیں اور تادیر ان کی رنگت بھی قائم رہتی ہے بالوں کی خشکی و سکری سے بھی نجات مل جاتی ہے- اس کے علاوہ اس کے تیل کو چہرے پر لگانے سے خشکی کا خاتمہ ہو جاتا ہے اس کے تیل کی کنپٹیوں پر ہلکی ہلکی مالش کریں تو اس سے اچھی نیند آئے گی-
اگر اس کے مغز اور ہرڑ کو پیس کر سفوف بنا لیں اور ایک شیشی میں ڈال کر رکھ لیں اسے روزانہ رات کو ایک چمچ دودھ کے ساتھ لے لیں کم از کم تین ماہ تک یہ عمل کریں خونی بواسیر کا خون آنا بند ہو جائے گا بواسیر کے مریض سبزیوں اور پھلوں کا استعمال ضرور کریں خشک خوبانی کھانے سے جسم بھی فربہ ہو جاتا ہے –